حلقے کے تمام ورکرز کا مردان جلسے میں شرکت پر بے حد شکر گذار ہوں۔محمود جان
انشاءاللہ ہم سب عمران خان کے سپاہی تھے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گے۔سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان نے کہا کہ حلقے کے تمام ورکرز عہدیداروں، دوستوں اور رشتہ داروں کا بے حد شکر گذار ہوں جنہوں نے مردان جلسے میں سمندر کی طرح شرکت کرکے یہ یقین دلایا کہ ہم عمران خان کے سپاہی تھے اور انشاءاللہ عمران خان کے سپاہی ہمیشہ رہے گے انہوں نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کا ایک عظیم لیڈر ہے جنہوں نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی جو قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی وقت کی اشد ضرورت ہے۔