20

شہادت جو تاریخ لکھ گئی… سلام ہے پاکستان کی بہادر بیٹی کو 🇵🇰

شہادت جو تاریخ لکھ گئی… سلام ہے پاکستان کی بہادر بیٹی کو 🇵🇰

بلوچستان کے ضلع خضدار کی بہادر بیٹی لیڈی پولیس کانسٹیبل ملک ناز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر جرات، حوصلے اور قربانی کی ایک نئی داستان رقم کر دی۔

19 اپریل 2026 کو دورانِ ڈیوٹی دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے وہ جامِ شہادت نوش کر گئیں مگر اپنے پیچھے ایک ایسی مثال چھوڑ گئیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی -یہ صرف ایک شہادت نہیں، ایک خاندان کی مسلسل قربانیوں کی داستان ہے – ان کے شوہر عبدالغنی جو لیویز فورس سے وابستہ تھے 2011 میں خضدار میں شہید ہوئے۔ شوہر کی شہادت کے بعد ہار ماننے کے بجائے، ملک ناز نے 2013 میں خود فورس جوائن کی اور وطن کی حفاظت کو اپنا مشن بنا لیا۔ آج ایک بار پھر ثابت ہوا کہ بلوچستان کی بیٹیاں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی سے پیچھے نہیں – حکومتی اعلان کے مطابق شہیدہ کے بچوں کی مکمل تعلیم اور مالی کفالت کی جائے گی اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا

🙏 قوم کی جانب سے ملک ناز کو سلام
یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی…
امن کا سورج ضرور طلوع ہوگا!

#SaluteToMartyr #MalikNaz #Balochistan #Khuzdar #SheikhHaris #PakistanZindabad #WarAgainstTerrorism #Respect

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں