فیصل آباد کی “گوگو” کے کارنامے : پٹھان لڑکے پر ایسی لٹو ہوئی کہ توبہ توبہ ۔۔۔ اپنا سب کچھ برباد کر بیٹھی ۔۔۔۔ چنیوٹ کی رہائشی لبنیٰ نام اس خاتون کا شوہر رکشہ چلاتا تھا ، بے چارہ سارا دن باہر دھکے کھاتا اور بیوی و تین بچوں کے لیے رزق کما کر لاتا مگر بیوی بلا کی حسین ہونے کے ساتھ رج کے بیوفا نکلی ۔۔۔ بازار آتے جاتے اس کا ایک پٹھان لڑکے کے ساتھ آنکھ مٹکا ہو گیا ۔۔۔ چند دن تو صرف مسکرا کر دیکھنے پر اکتفا کیا پھر پرچی کے ذریعے موبائل نمبر اسکے پاس آگیا اور اس نے اپنے خوبصورت دوست کے ساتھ رابطے شروع کردیے۔ ایک دو دن میں ہی شاہزیب نامی یہ نوجوان لبنیٰ سے ملنے گھر آنے لگا ، گھر میں بچوں کے علاوہ کوئی نہ ہوتا اس لیے خاتون بچوں کو کسی بہانے باہر بھیج دیتی اور خود اپنے عاشق کے ساتھ وقت گزارتی ۔۔ایک روز شوہر بغیر بتائے گھر آیا تو لبنیٰ نے شاہزیب کو بیڈ کے نیچے چھپا دیا لیکن اسکی جوتیاں ہٹانا بھول گئی چنانچہ جاوید نے اسے بے عزت کرکے گھر سے نکال دیا مگر اپنی اور خاندان کی بے عزتی کے خوف سے کسی کے سامنے ذکر نہ کیا ، بیوی بھی رو رو کر معافی مانگنے لگی پیروں میں گر گئی ، جاوید نے کڑوا گھونٹ بھر لیا اور خاموش ہو گیا ۔لیکن اس نے پھر چند دن کے اندر چنیوٹ چھوڑ کر فیصل آباد آنے کا فیصلہ کر لیا ۔۔ فیصل آباد آکر یہ مطمئن تھا اس نے بیوی سے موبائل بھی لے لیا ۔ لیکن خاتون بلا کی ڈھیٹ اور بے شرم نکلی اس نے اپنے طور پر ایک موبائل خرید کر پھر شاہزیب سے باتیں شروع کر دیں ۔ یہ بھی کہا تم سے ملے بغٖیر نہیں رہ سکتی یہ بڑا شہر ہے چھپ کر آجایا کرو ۔ چنانچہ شاہزیب ہفتے میں ایک بار فیصل آباد کا چکر لگانے لگانے لگا اور ملاقاتون کا سلسلہ پھر جاری ہو گیا ۔ اب شاہزیب نے بھی یہاں قریب کام ڈھونڈ لیا اور یہیں رہنے لگا ۔ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہتا تو خیر تھی لیکن اب لبنیٰ اور شاہزیب کی ہوس صرف ایک ملاقات سے پوری نہیں ہوتی تھی چنانچہ رات کو لبنیٰ شوہر کو نیند والی دوا دے کر سلا دیتی اور شوہر کے پاس ہے عاشق کے ساتھ منہ کالا کرتی ، مگر اتنی دیدہ دلیری کے ساتھ گناہ پر قدرت کا قہر ہی نازل ہونا تھا ۔ ایک رات جب لبنیٰ اور شاہزیب حالت غیر میں تھے شوہر کی آنکھ کھل گئی ۔ اس نے شور مچایا اور بیوی کواور اسکے آشنا کو گا۔لیاں دیں اور پکڑنا چاہا تو دونوں نے راز فاش ہونے کے ڈر سے ملکر جاوید کو پکڑ لیا ۔شور دبانے کے لیے اسکے منہ پر کپڑا باندھا گیا اسکے ہاتھ پاؤں باندھے گئے ، مگر مزدور آدمی تھا اس نے خوب مزاحمت کی تو خوفزدہ ہو کر لبنیٰ نے پیڈسٹل فین کی تار توڑ کر شوہر کو کرنٹ لگا دیا ۔ بیچارہ رکشہ ڈرائیور ادھ موا ہو گیا تو شاہزیب نے اسے دوپٹے سے پھندہ لگا کر مار ڈالا ۔ جب جاوید کی موت کا یقین ہو گیا تو لبنی اور شاہزیب نے ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل میں ساتھ دینے اور زندگی ساتھ نبھانے کے وعدے کیے ، شاہزیب چلا گیا اور صبح لبنیٰ نے ڈرامہ رچایا کہ اسکا شوہر ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گیا ہے اس نے ایک ایمبولینس منگوائی اور اپنے شوہر کی میت اور بچوں کو ساتھ لیکر چنیوٹ روانہ ہوئی ۔ چنیوٹ پہنچتے ہی پولیس کو کسی نے اطلاع کردی کہ فیصل آباد سے مردہ حالت میں لائے جانیوالے جاوید کی موت مشکوک ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کرمیت کا معائنہ کیا تو انہیں بھی یقین ہو گیا کیونکہ جسم پر کئی چوٹوں کے نشانات تھے ، چنانچہ مقامی پولیس نے فیصل آباد پولیس سے رابطہ کیا اور 1122 کے ذریعے میت واپس فیصل آباد بھجوا دی یہاں پولیس نے پوسٹ۔ مارٹم کروایا تو وجہ موت سانس بند کرنے سے بتائی گئی جبکہ جسم پر کرنٹ سے جلانے کے نشانات بھی پائے گئے ،غلط بیانی کرنے والی بیوی لبنیٰ پر ہی پہلا شک کیا گیا مگر وہ ڈٹی رہی کہ شوہر کو ہارٹ اٹیک ہوا تو پنکھے پر گر گیا اور پنکھے کی تار اسکے جسم سے چمٹ گئی مگر جب پولیس نے خاتون کا کال ڈیٹا ریکارڈ نکالا تو شوہر سے زیادہ جس شخص سے رابطے سامنے آئے وہ شاہزیب ہی تھا ، پولیس نے اسکا سراغ لگا کر اسے بھی گرفتار کر لیا ، جب دونوں کو تھانے لے جایا گیا اور تھوڑی سی محنت کی گئی تو مذکورہ بالا ساری کہانی کھل کر سامنے آگئی ، خاتون نے روتے ہوئے کہا خواہشات کی بھوک میں جل رہی تھی جو شوہر پوری نہیں کرتا تھا اس وجہ سے آشنا بنا لیا لیکن اسے مارنا نہیں چاہتے تھے بس اپنا راز فاش ہونے کے ڈر سے اسے ق۔تل کیا ۔۔۔ یہ واقعہ مارچ 2026 کے آخری ہفتے میں پیش آیا اور اب دونوں ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا ہے ۔۔۔ امید ہے جلد کیس کا ٹرائل شروع ہو جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی ۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]