سویرا ندیم سن 1974 میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد شاہد ندیم ایک معروف ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں ۔ جب سویرا ندیم 12 سال کی تھیں تو ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی۔ شاہد ندیم نے اس وقت کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر سے شادی کی۔ مدیحہ گوہر ان کی سوتیلی والدہ ہیں اسی طرح فریال گوہر ان کی خالہ ہیں۔
سویرا ندیم نے اداکاری کا آغاز پندرہ سال کی عمر میں کیا تھا۔ ان کا پہلا ڈراما کرن 89ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہوا تھا۔ اس کے بعد ڈرامے کے بعد سویرا ندیم نے ڈراما انکار میں مرکزی کردار ادا کیا اور صرف ادکاری پہ ہی توجہ نہیں دی بلکہ پڑھائی میں بھی دی انہوں نے لاہور کے مشہور کنیئرڈ کالج سے بی اے کیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔۔۔
95 میں ڈرامہ سیریل “اڑان” پی ٹی وی پر پیش کیا گیا جس کو سویرا ندیم والد شاہد ندیم صاحب نے لکھا اور ہدایت کار بھی وہی تھے اس ڈرامے میں سویرا ندیم نے قومی ائیرلائن کی ایئر ہوسٹس کا کردار ادا کیا۔ ان کی سوتیلی والدہ مدیحہ گوہر اور خالہ فریال گوہر نے اس ڈرامے میں اکٹھے کام کیا ۔۔۔
یعنی شاہد ندیم صاحب کے بنائے اس ڈرامے کی کاسٹ میں فریال گوہر مدیحہ گوہر اور سویرا ندیم شامل تھے۔۔۔۔۔ آپ یوں سمجھ لیں کہ ساری فیملی ہی اس ڈرامے میں موجود تھی ۔
سویرا ندیم کو “اداکاروں کی اداکارہ” کہنا غلط نہ ہوگا۔ ان کی سب سے بڑی خوبی کہ یہ پیچیدہ سے پیچیدہ کردار کو اتنی خوبصورتی سے نبھاتی ہیں کہ دیکھنے والا ان کے سحر میں کھو جاتا ہے۔ جیسے “بڑی آپا” میں ان کا رعب دار کردار ہے “بڑی آپا” ڈرامہ ۔ وہ ڈرامہ جس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ہمسایہ ملک کے زی زندگی چینل پر بھی نشر ہوا ۔۔۔
اور “جنجال پورہ” ڈرامہ اس ڈرامے میں ان کا کردار ایک ایسی لیڈی ڈاکٹر کا تھا جو خاندانی منصوبہ بندی جیسے معاملات کے حوالے سے خواتین میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اسی لیے جنجال پورہ نامی اس قصبے میں آتی ہیں اور وہاں کے لوگوں کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔
“میرے پاس تم ہو” میں شہوار کی بیوی کا مختصر مگر اثر انگیز رول بھی نہی محترمہ کے حصے میں آیا ۔۔
“میرے پاس تم ہو” ڈرامے میں ان کی اینٹری ایسی ہی تھی جیسے ریسلنگ کے مقابلے میں انڈرٹیکر کی ہوتی تھی اس ڈرامے کے سین میں سویرا ندیم کا عائزہ خان کو تھپڑ مارنا ۔ جی وہی سین ۔ جس کو دیکھ کر گھروں میں بیٹھے کچھ جذباتی شائقین نے تالیاں بجائی تھیں ۔ یعنی اس ڈرامے میں سویرا ندیم نے ثابت کیا کہ اسکرین پر ان کی موجودگی ہی ڈرامے کا وزن بڑھا دیتی ہے۔۔
ان کے مشہور ڈراموں میں شامل ہیں
جنجال پورہ ۔ خالی ہاتھ تیری راہ ۔ ساون روپ۔ “بڑی آپا” ڈرامہ جس کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔۔۔۔۔۔
میرے پاس تم ہو ۔۔ قیدِ تنہائی۔۔ میرا سائیں۔۔
وہم ۔۔۔ جانِ جہاں ۔۔۔ ۔۔ مراسم ۔۔۔ من وسلویٰ اور خدا میرا بھی ہے ۔۔۔
اور “کتنی گرہیں باقی ہیں” جس میں ہر بار ایک نئی کہانی ہوتی تھی اس کے کچھ ڈراموں میں کام کیا۔۔۔
سویرا ندیم پاکستان کی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جو خود تو خوبصورت ہیں ہی اداکاری کے فن سے بھی مالا مال ہیں ۔۔۔۔
فیصل آباد کی “گوگو” کے کارنامے :
سویرا ندیم سن 1974 میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد شاہد ندیم ایک معروف ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں
عنوان. سر درد میں بہت درد ہے تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے افتخار علی نے ایک منعقدہ آگاہی سیشن میں بہترین لکچر دیا۔
ٹریفکنگ ان پرسنز اور اسمگلنگ آف مائیگرنٹس کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔