8

ٹریفکنگ ان پرسنز اور اسمگلنگ آف مائیگرنٹس کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ٹریفکنگ ان پرسنز اور اسمگلنگ آف مائیگرنٹس کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور محمد بلال نے سیشن میں آگاہی لیکچر دیا۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ضلع مردان میں “ٹریفکنگ اِن پرسنز اور اسمگلنگ آف مائیگرنٹس” کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد بلال نے سیشن میں آگاہی لیکچر دیا۔لیکچر کے دوران انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل مکانی، اس سے وابستہ خطرات، قانونی پہلوؤں اور ایف آئی اے کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔محمد بلال نے شرکاء کو غیر قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک جانے سے اجتناب کرنے اور قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ سیشن میں شریک افراد نے آگاہی مہم کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں