اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے افتخار علی نے ایک منعقدہ آگاہی سیشن میں بہترین لکچر دیا۔
خواتین کے تحفظ اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔افتخار علی
پشاور:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، افتخار علی نے ایریا اسٹڈی سینٹر، یونیورسٹی آف پشاور میں “ڈیجیٹل وائلنس، ایف آئی اے، سائبر کرائمز اور جینڈر مین اسٹریمِنگ” کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن میں لیکچر دیا۔یہ سیشن جرمن ایمبیسی، یو این ویمن، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔لیکچر کے دوران شرکاء کو ڈیجیٹل جرائم، آن لائن ہراسانی، سائبر قوانین اور ایف آئی اے کے کردار سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر افتخار علی نے جینڈر برابری، خواتین کے تحفظ اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔شرکاء نے سیشن کو انتہائی معلوماتی قرار دیتے ہوئے اس طرح کی آگاہی مہمات کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔