7

پشاور ایف آئی اے زون نے جعلی مینی فیسٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی۔

پشاور ایف آئی اے زون نے جعلی مینی فیسٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ فہد نامی ایجنٹ ان جعلی مینی فیسٹ کی تیاری میں ملوث ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پروگرام IFRP” کے تحت کلیئرنس کے عمل کے دوران امیگریشن عملہ طورخم کے ذریعے جعلی منشور کے درج ذیل پانچ کیسز کا پتہ چلا۔ جن میں ہدایت اللہ ولد حاجی مرزا گل، نور اللہ ولد محمد اکبر،ارشاد خان ولد افضل خان، محمد سلیمان ولد عبدالقیوم، حضرت عمر ولد عبدالرحمان شامل ہے یہ افراد پاکستانی شہری ہیں اور جعلی اور جعلی مینی فیسٹ استعمال کرتے ہوئے نادرا سسٹم کو نظرانداز کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے جعلی مینی فیسٹ حاصل کرنے کے لیے ہر ایجنٹ کو 50,000 روپے کی رقم ادا کی تھی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ فہد نامی ایجنٹ ان جعلی مینی فیسٹ کی تیاری میں ملوث ہے۔زیر حراست افراد کو مزید کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی ایف آئی اے پشاور بھیج دیا گیا۔ کیسز کا سراغ انسپکٹر عدنان احمد جان شفٹ انچارج ایچ سی محمود خان اور ایف سی عثمان غنی نے لگایا۔ برائے مہربانی معلومات کے لیے جمع کرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں