November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، بدنام زمانہ مین ڈیلر

IMG-20260420-WA0020

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، بدنام زمانہ مین ڈیلر ذاکر بلوچ گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کے سخت احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر تھانہ بی سیکشن اور سی آئی اے نوابشاہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروش ذاکر بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت ذاکر بلوچ (شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی فراہمی کا مین ڈیلر)پولیس نے جدید حکمت عملی کے تحت ملزم کا گھیراؤ کر کے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا اور نوجوان نسل میں زہر گھولنے میں ملوث تھا۔