ہارون آباد /فقیر والی
مخلوق خدا کی خدمت مجبور بے کس اور کم آمدنی والے افراد کی خدمت ان کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد جہاں انسان کو خدا کے قریب کرتی ہے وہیں انسانی وقار میں اضافہ کرتی ہے اور دنیا انسان کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے الفلاح ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپس و دیگر سماجی خدمات بلا تفریق جاری ہیں عبداللہ وکیشنل سکول الفلاح ویلفیئر کونسل کا طرہ امتیاز ہے یہ تمام خدمات مخیر حضرات کے تعاون اور بے مثال خدماتی سوچ کی بدولت انجام دی جا رہی ہیں مخیر حضرات نے ہمیشہ الفلاح ویلفیئر کونسل کی آواز پر لبیک کہا اور تمام ضروریات خلوص نیت سے پوری کیں
ان خیالات کا اظہار صدر الفلاح ویلفیئر کونسل حاجی اقبال احمد سعید الفلاح ویلفیئر کونسل کہ اعلی سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا
انفلاح ویلفیئر کونسل کا اجلاس زیر صدارت حکیم حاجی اقبال احمد سعید منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ میاں غلام محمد کموکا چیئرمین شیخ افتخار الحق سینئر نائب صدر حیدر رحمانی جنرل سیکرٹری سید عظیم گیلانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان میاں عظیم 120/6r چوہدری محمد سرور کھرل 111/6r عابد حسین ملتانی سمیع اللہ رحمانی چوہدری فریاد حسین شمع سویٹ مقصود احمد بھٹی چیئرمین مصالحتی کمیٹی میاں مبشر حسین و دیگر مخیر حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی اجلاس میں عبداللہ وکیشنل ٹریننگ سنٹر – بیوٹی پارلر – سلائی سنٹر فری ڈسپنسری کی خدمات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے مسائل کے مؤثر انداز میں حل پر تفصیلی مشاورت ہوئی
اجلاس کے شرکاء نے عبداللہ وکیشنل ٹریننگ سینٹر فری ڈسپنسری بیوٹی پارلر بلڈ بینک سے کم آمدنی والے گھرانوں کے مستفید ہونے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور موجودہ مہنگائی کے دور میں ڈونر حضرات سے اپیل کی کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا مثالی کردار جاری رکھیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے مزید مخیر حضرات کو خدمت کے حوالے سے آگاہ کر کے تعاون کے حوالے سے بریف کیا جائے تاکہ ہوشربا مہنگائی کے دور میں نہ صرف خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے بلکہ اسے مزید وسیع کیا جائے حاجی اقبال احمد سعید نے کہا جب بھی مخیر حضرات سے درخواست کی ہے توقع سے بڑھ کر فنڈز ریز ہوئے ہیں انشاء اللہ مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم بچیوں ںے آسرا خواتین کو ٹریننگ اور ضرورت مندوں کو بلڈ کی فراہمی کا سلسلہ پوری شدت سے جاری رہے گا
عنوان. سر درد میں بہت درد ہے تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے افتخار علی نے ایک منعقدہ آگاہی سیشن میں بہترین لکچر دیا۔
ٹریفکنگ ان پرسنز اور اسمگلنگ آف مائیگرنٹس کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
پشاور ایف آئی اے زون نے جعلی مینی فیسٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی۔
سیف سٹی پشاور میں پینک بٹن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔