12

شیخوپورہ (راجہ نور الٰہی عاطف) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا منفرد اعزاز ، معروف شاعر و ادیب ولایت احمد فاروقی کو پنجاب آرٹس کونسل

شیخوپورہ (راجہ نور الٰہی عاطف) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا منفرد اعزاز ، معروف شاعر و ادیب ولایت احمد فاروقی کو پنجاب آرٹس کونسل شیخوپورہ کی طرف سے بہترین شاعر و ادیب کی سند کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی و صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں وطن عزیز کو بے شمار سپوت فراہم کرنے والی سرزمین خوشاب قومی۔علاقئ اور بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد اور ممتاز پہچان رکھتی ہے۔امن۔محبت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار اس زرخیز خطہ کی کئی شخصیات ملک اور قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔فروغ علم و ادب کے حوالے سے لاہور میں مقیم شاعر و ادیب ڈائریکٹر پاکستان ادبی فورم ولایت احمد فاروقی فن اور قلم کے میدان میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔جنہوں نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے خوشاب کا خوبصورت چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی۔عالمی شہرت یافتہ محبت کی داستان ہیر وارث شاہ کے خالق پیر سید وارث شاہ کے سالانہ عرس پر شیخوپورہ میں پنجاب آرٹ کونسل کے زیر اہتمام وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے وارث شاہ پنجابی کانفرنس منعقد ہوئ۔جس میں شاعروں۔ادیبوں۔اساتذہ۔طلباء۔مقالہ نگاروں سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے وارث شاہ کی لکھی ہوئ ہیر کو نئی نسل تک متعارف کرانے پر زور دیا۔شاعروں نے پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا پنجابی کلام پیش کیا اور دادا حاصل کی۔اس موقع پر کانفرنس میں شریک ولایت احمد فاروقی کو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل شیخوپورہ افراز احمد اور پنجابی زبان و ادب کے رہنما چوہدری الیاس گھمن کے ہاتھوں پنجاب آرٹ کونسل کی جانب سے بہترین شاعر و ادیب کی سند عطا کی گئ جو بلاشبہ ضلع خوشاب کے لیے ایک اعزاز ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ولایت احمد فاروقی کو جب بھی ایسا کوئی اعزاز ملتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اعزاز خوشاب کا ہے ۔جہاں کے لوگوں نے تیس برس پہلے ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں