12

سکھر(بیورورپورٹ)گزشتہ رات میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن اجمل بھٹی کے کزن کے انتقال پر گہرے دکھ

سکھر(بیورورپورٹ)گزشتہ رات میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن اجمل بھٹی کے کزن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت کی۔تفصیلات کے مطابق میئر سکھر نے اجمل بھٹی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں اور غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔اس موقع پر موجود افراد نے بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں