نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کا خاصخیلی برادری کے تصادم کا سخت نوٹس دو مرکزی ملزمان گرفتارایس
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کا خاصخیلی برادری کے تصادم کا سخت نوٹس دو مرکزی ملزمان گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل پیش آنے والے قتل اور اقدامِ قتل کے واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔دو روز قبل خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص کے قتل اور دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔ انہوں نے ایس ڈی پی او سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹاسک دیتے ہوئے واضح احکامات جاری کیے تھے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایس ایس پی صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ رات کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران مقدمے میں نامزد دو مرکزی ملزمان ظفر خاصخیلی اور آصف خاصخیلی کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔