ٹھٹہ (رپورٹ) غبدالعزیز شیخ ج بورڈ میں پانی کی چوری کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق
ٹھٹہ (رپورٹ)
غبدالعزیز شیخ
ج بورڈ میں پانی کی چوری کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائیڈرنز کے خلاف کارروائیوں اور پانی چوری کی روک تھام کے فرائض سرانجام دینے والے ایکسین اشفاق نبی پلیجو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تبدیلی کے بعد شہر میں پانی چوری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جس پر اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ حکام نے صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں پانی کی قلت کے باعث غیر قانونی ہائیڈرنز اور پانی چوری ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس کے خاتمے کے لیے مختلف اوقات میں آپریشن کیے جاتے رہے ہیں۔