ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کا پلان یہ تھا مزاکرات کے دوران ایران کی بے خبری کا فائدہ اٹھا کر دو
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کا پلان یہ تھا مزاکرات کے دوران ایران کی بے خبری کا فائدہ اٹھا کر دو ڈسٹرائیرز کو آبنائے ہرمز کے اندر پہنچا دیا جائے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیوں؟ جب مزاکرات چل رہے تھے تو امریکہ کیوں ایسا کر رہا تھا؟
ایران کی بے خبری میں اگر دونوں امریکی ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز میں چلے جاتے تو امریکہ اعلان کر دیتا کہ ہم نے آبنائے ہرمز پہ قبضہ کر لیا ہے اور ہمارے دو ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز کے اندر پوزیشنز لے چکے ہیں۔
ایران کو تھریٹ کیا جاتا کہ اگر ہمارے ڈسٹرائرز پہ میزائل مارے گئے تو ہم ایٹمی حملہ کریں گے۔ یہ بات یاد رکھنے کی ہے ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز کے اندر پہنچ جاتے تو ایران کی پوزیشن، مزاکرات کی پوزیشن، یورپ کا سٹینڈ سب کچھ بدل جاتا۔
سب سے پہلے تو امریکہ یورپ کو کہتا کہ میں قبضہ کر چکا ہوں اب کوئی خطرہ نہیں ہے اپنی بحریہ سمیت پہنچو۔ اور ان دو ڈسٹرائیرز کو دکھا کر ٹرمپ یورپ کو مجبور کر دیتا کہ جب ایک ایریا میرے قبضے میں ہے یعنی میری ملکیت کا حصہ ہے تو تمہیں شامل ہونے میں کیا مصیبت ہے۔
آبنائے ہرمز پہ ٹال ٹیکس لگانے کی ایرانی شرط معاہدے سے نکل جاتی۔ امریکہ کہتا کہ جب قبضہ وہاں پر ہمارا ہے تو ٹال ٹیکس تم نے کس بات کا اور کیوں لینا ہے؟
امریکہ بہت ساری شرائط ایران سے اس ایک نکتے پر منوا لیتا کہ اگر آبنائے ہرمز کا قبضہ چھڑوانا ہے تو یہ بات مانو، وہ بات مانو۔
آبنائے ہرمز کے اندر دو ڈسٹرائر پہنچ جاتے اور وہاں اسٹیشنڈ ہو جاتے جو چاہے چار دن بعد اپنی پوزیشن چھوڑ دیتے ٹرمپ پھر بھی یورپ اور امریکہ میں اسے کیش کرواتا کہ میں نے ایران یہ یہ باتیں منوائی ہیں۔
اب آتے ہیں پلان کی طرف کہ یہ کرنا کس طرح سے تھا اور ایران نے اسے ناکام کیسے بنایا۔
امریکہ اپنے دونوں ڈسٹرائرز کو عام تجارتی شِپس کے طور پر لے کر آیا۔ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں گھسنے کےلیے عمان کے ساحلی پانیوں کا انتخاب کیا تا کہ ایرانی ریڈاروں کی رینج سے بچ سکیں۔
کم گہرے پانیوں والی سائید سے داخل ہونے کا مقصد یہ تھا ایران کی چھوٹی آبدوزوں کی ٹریکنگ سے بچ جائیں۔
امریکی بحریہ کے دونوں ڈسٹرائیرز کو ایرانی پٹرول گارڈز نے سمندر پہ پٹرولنگ کے دوران چیک کیا اور پاسدارانِ انقلاب کو اطلاع کی۔
حکم یہ تھا کہ وارننگ دو، اور دونوں کو اڑا دو اگر وارننگ کی خلاف ورزی ہو تو۔
یہ وارننگز دینے کا سلسلہ سمندر پر دونوں شپس کو روک پندرہ سے بیس منٹ تک چلتا رہا۔
امریکہ کو یہ تھا کہ آبنائے ہرمز کی ساحلی پٹی پر جتنے بھی میزائل اڈے ہیں وہ سب کے سب تباہ کیے کا چکے ہیں۔ مگر جب ایران کی طرف سے بتایا گیا کہ سولہ میزائلز نے اپنے ٹارگٹ پر دونوں امریکی شپس کو لاک کر رکھا ہے اور اگلے ایک منٹ میں وہ فائر کر دیے جائیں گے تو یہ انتہا تھی۔
یہی پیغام دونوں شپس کے کپتانوں کی جانب سے قطر میں ٹیکٹکل کمانڈ سینٹرل کے نیول ہیڈکوارٹرز کو بھیجے گئے جہاں سے ری ٹریٹ کرنے کا حکم ملا۔۔
اس طرح یہ پورا مشن بغیر ایران کا امریکہ کو کوئی نقصان پہنچائے ختم ہو گیا۔ ایران اگر چاہتا تو دونوں شپس کو ڈبو کر جنگ بڑھا سکتا تھا مگر ایران نے ڈی اسکلیشن کو ترجیح دی تا کہ مذاکرات کے دوران جنگ کرنے کا الزام ایران پہ سر پہ نا آئے۔