November 17, 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مگر کرائے بدستور برقرار پبلک ٹرانسپورٹ مالکان عوام پر بوجھ ڈالنے لگے

Screenshot_2026-04-18_155939

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مگر کرائے بدستور برقرار پبلک ٹرانسپورٹ مالکان عوام پر بوجھ ڈالنے لگے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں کمی نہ کر کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ تاجر رہنما حاجی یونس آفتاب۔ جب بھی حکومت ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے تو پبلک ٹرانسپورٹ مالکان فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں اور مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنا شروع کر دیتے ہیں، تاہم حیران کن طور پر حکومت کی جانب سے چند روز قبل ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود کرایوں میں ایک فیصد بھی کمی نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بدستور پرانے کرایے وصول کر رہی ہے، جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اور آر ٹی سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر ڈیزل کی قمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کریں اور اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، تاکہ عوام کو بھی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ریلیف کا فائدہ صرف ٹرانسپورٹ مالکان تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ عوام تک بھی منتقل ہونا ضروری ہے، کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔