نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) تھانہ قاضی احمد کی حدود میں نازیہ سولنگی کا تحفظ، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا نوٹس، انکوائری کا حکم ایس ایس
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) تھانہ قاضی احمد کی حدود میں نازیہ سولنگی کا تحفظ، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا نوٹس، انکوائری کا حکم ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، سمیر نور چنہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیہ سولنگی نامی خاتون کی ویڈیو اور احتجاج کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ مذکورہ خاتون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کے رشتہ دار انہیں “کاروکاری” کے جھوٹے الزام میں قتل کرنا چاہتے ہیں، جس کے باعث ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے فوراً بعد ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے ڈی ایس پی قاضی احمد کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ احکامات کے تحت خاتون کو فوری طور پر حراست میں لے کر باحفاظت دارالامان منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے ڈی ایس پی قاضی احمد سے اس معاملے پر فوری طور پر تفصیلی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے الزامات کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔