*اٹک میں دورانِ میچ امان اللہ کسراں نامی کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وفات پا گئے۔*
*اٹک میں دورانِ میچ امان اللہ کسراں نامی کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وفات پا گئے۔*
اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر ریلوے گراؤنڈ بسال میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ دوران بیٹنگ اس کو دل کا دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔