November 17, 2026

*واشنگٹن میں ایران کی صورتحال پر اہم اجلاس، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو ، امریکی میڈیا*

IMG-20260419-WA0076

*واشنگٹن میں ایران کی صورتحال پر اہم اجلاس، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو ، امریکی میڈیا*

واشنگٹن: ایران کی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس ہوا جس میں صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر سچوئشن روم میں اہم اجلاس کی صدارت کی ہے۔

اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھےجنہوں نے اسلام آباد ٹاکس میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی اور اگلے مذاکرات بھی انہی کی قیادت میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کم سے کم ایک مرتبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔