*امریکا بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکروں پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے: وال اسٹریٹ جرنل*
*امریکا بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکروں پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے: وال اسٹریٹ جرنل*
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا بتانا ہے کہ امریکا بین الاقوامی سمندروں میں موجود ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس اقدام سے ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے اور اپنے ایٹمی پروگرام پر امریکا کو رعایتیں دے۔
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز پر نیا آرڈر نافذ ہوگا، ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی نیوی کی اجازت لازمی ہوگی۔