بہا ولنگر ڈی آئی جی غازی محمد صلاح الدین ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کا ایک روزہ دورہ بہاولنگر
بہا ولنگر
ڈی آئی جی غازی محمد صلاح الدین ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کا ایک روزہ دورہ بہاولنگر
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی غازی محمد صلاح الدین ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کا ایک روزہ دورہ بہاولنگر,آر پی او غازی صلاح الدین نے تھانہ منچن آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، اس موقع پر ڈی پی او محمد عمران، ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ڈی پی او بھی موجود تھے،آر پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے، آر پی او کا کہنا تھا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،حل طلب معاملات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جاتا ہے۔بعد ازاں آر پی او نےڈی پی او کے ہمراہ تھانہ منچن آباد کا وزٹ کیا، SIPS پروٹوکولز چیک کیے۔جہاں آر پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات پرآنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔جبکہ ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔