. بیو بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی کے علاقے رنگیلا موڑ پر ٹریفک حادثہ، دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد
بیو رو چیف و ہا ڑ ی
میلسی کے علاقے رنگیلا موڑ پر ٹریفک حادثہ، دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
وی او
میلسی کے قریب رنگیلا موڑ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں محمد افضل، محمد محسن اور اللہ جیوائی شامل ہیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اوور سپیڈ کے باعث پیش آیا، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔