سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) مسیحی برادری کے وفد کی ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا سے ملاقات، ایسٹر اور دیگر حالیہ مذہبی تقریبات کے دوران پولیس کی جانب سے کیے گئے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر شکریہ ادا کیا، مسیحی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پولیس نے ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے۔ پولیس جوانوں کی الرٹ ڈیوٹی کی بدولت مسیحی برادری نے اپنی مذہبی عبادات اور خوشیاں مکمل امن و سکون اور بلا خوف و خطر منائیں۔ اس موقع پر اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری اور پولیس کا اولین فرض ہے۔پولیس اور عوام کے درمیان یہ ہم آہنگی ہی معاشرے میں امن کی ضامن ہے۔ تمام اہم تقریبات کی سیکیورٹی کو سی سی ٹی وی کیمروں اور خصوصی نفری کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ کوئی شرپسند عنصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]