میرپورخاص (شاھدمیمن) سندھ میں بڑھتے ہوئے خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کے خلاف سماجی تنظیم جرنلسٹس، رائٹرز، سول سوسائٹی فار ٹرتھ پیس اینڈ جسٹس کی جانب سے آج بروز پیر 19 اپریل کو میرپورخاص میں ایک بڑی احتجاجی ریلی اور دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تنظیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ریلی اسٹیٹ لائف چوک سے شروع ھوکر میرپورخاص پریس کلب تک نکالی جائے گی جس کے بعد وہاں دھرنا بھی دیا جائے گا- اس احتجاج کا مقصد سندھ کی بیٹیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے خلاف آواز بلند کرنا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کروانے کیلئے دباؤ بڑھانا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میرپورخاص کی میڈیکل طالبہ فہمیدہ لغاری، ہالہ کی شمائلہ اور خیرپور کی مقتولہ خالدہ چانڈیو کے کیسز نے پورے معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے- مگر تاحال متاثرین کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں۔ تنظیم نے ان واقعات کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔منتظمین نے میرپورخاص کے باشعور شہریوں، وکلاء، صحافیوں، طلبہ، سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے دیگر طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی ریلی اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اجتماعی آواز کے ذریعے مظلوموں کو انصاف دلایا جا سکے۔ تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم خاموش رہے تو کل کوئی اور بیٹی ان درندوں کا شکار بن سکتی ہے-لہٰذا یہ احتجاج صرف چند کیسز کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کے تحفظ اور انصاف کی جنگ ہے۔ریلی کے اختتام پر مطالبات کے حق میں قرارداد بھی پیش کی جائے گی جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]