10

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کا

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کا پی پی 83 کے مختلف مواضعات کا دورہ، عوامی مسائل کے حل کا عزم کااظہار۔
تفصیل کے مطابق پی پی 83 سے تعلق رکھنے والے سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے حلقے کے مختلف مواضعات کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی وفود سے ملاقاتیں کر کے ان کی اجتماعی فلاح و بہبود کی یقین دہانی کرائی۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے نورپور سٹی، ڈیرہ جات، راہداری 54، چک 52، چک گروٹ، رنگپور کدہی، محب پور، ہموکہ، جوئیہ ٹبہ قائم دین، 8 چک، 5 چک، 13 چک پنجہ، مٹھہ، سٹیشن روڈہ، لکو، ڈھمک، پیلووینس، شاہوالہ جاڑا، جھرکل میکن، نکڑو، شہید بمبول، نواں سگو، کاتیمار، کھاٹواں جمالی، ٹٹھٹی کالک، بھن، جوڑا کلاں، مجوکہ، اوبھل، ٹھٹی بخش، شاہ، لعل حسین، لنگر والہ اور تیتری لغاری سمیت متعدد دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کے آباؤ اجداد نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی روایت کو برقرار رکھا اور وہ خود بھی اسی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔
دورے کے دوران عوامی، سماجی اور مختلف وفود کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کی عوامی خدمات، خلوص نیت اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں