گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عہدہ سنبھالتے ہی متحرک اور موثر کردار ادا کیا۔رانا مشہود احمد خاں
امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مزید مؤثر اور مثالی کردار ادا کرتے رہیں گے۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عہدہ سنبھالتے ہی متحرک اور مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھول کر ایک مثبت اور عملی قدم اٹھایا، تاکہ کاروباری طبقہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نہ صرف خود متحرک اور مخلص ہیں بلکہ ان کی ٹیم بھی محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بہترین نمونہ ہے۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امید ہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مزید مؤثر اور مثالی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انکی خدمات کو سراہتا ہوں۔