13

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) عوامی ریلیف کے لیے مجوزہ کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) عوامی ریلیف کے لیے مجوزہ کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی پیرا فورس نے متحرک اور مؤثر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کرایوں میں خودساختہ اضافے کی روک تھام اور سرکاری کراءے نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانی کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر پیرا فورس نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور اہم مقامات پر اچانک چیکنگ کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو وارننگ دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زائد کرایہ وصولی یا کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں۔
عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا بلکہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری بھی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں