خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب نے سردار عامر عباس خان
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب نے سردار عامر عباس خان بلوچ کو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نورپور صدر تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کو تعلیمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
سردار عامر عباس خان بلوچ ایک باصلاحیت، محنتی اور تجربہ کار تعلیمی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے نورپور صدر کے تعلیمی نظام میں بہتری اور مثبت تبدیلی کی امید کی جا رہی ہے۔ موصوف قبل ازیں بھی بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے چکے ہیں
ان کی تعیناتی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ مختلف شخصیات نے اپنے پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ سردار عامر عباس خان بلوچ کی قیادت میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے کامیابی کی دعا بھی کی۔ دریں اثناء نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سردار عامر عباس خان بلوچ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور اے ای او تعیناتی پر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اس اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انشاءاللہ اپنے فرائض کی بجاآوری میں ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کروں گا ۔