میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں ایکسرے مشین کی مسلسل خرابی نے ایمرجنسی نظام کی قلعی کھول کر رکھ دی، جہاں انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے زمین بوس ہو گئے اور زخمی مریض بنیادی تشخیصی سہولت سے بھی محروم ہو کر سڑکوں پر رُلنے لگے۔تفصیل کے مطابق سرگانہ موڑ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان ہونے والے حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہاں موجود عملے نے ورثاء کو یہ کہہ کر حیران کر دیا کہ ہسپتال کی ایکسرے مشین خراب ہے اور وہ باہر کسی پرائیویٹ سنٹر سے ایکسرے کروا کر لائیں۔ زخمی کی نازک حالت کے باوجود لواحقین کو گلیوں اور سڑکوں پر ایکسرے کی تلاش میں مارے مارے پھرنا پڑا، جس نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی اسی مسئلے پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد اے سی میلسی کے مقرر کردہ فوکل پرسن فاروق احمد نے میڈیا کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ایکسرے مشین پیر تک مکمل طور پر فعال کر دی جائے گی، جبکہ اس دوران مریضوں کو ایک نجی ایکسرے سنٹر سے مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ تاہم یہ تمام دعوے محض وقتی طور پر عوامی ردعمل کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش ثابت ہوئے۔ نہ تو مشین ٹھیک کی جا سکی اور نہ ہی مفت ایکسرے کی سہولت فراہم کی گئی۔شہری و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے متعلق معاملات میں اس قسم کی غفلت کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نااہل اور غیر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات میسر آ سکیں۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی ایکسرے جیسی بنیادی سہولت دستیاب نہ ہو تو پھر عام آدمی آخر کہاں جائے؟ یہ سوال اب بھی جواب طلب ہے۔جبکہ اس پرموقف کے لئے اے سی میلسی کے فوکل پرسن فاروق احمد سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک موقف سامنے نہیں آیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]