13

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے محمود حیات خان ٹوچی خان نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو ایران۔امریکہ کشیدگی میں جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حافظ عاصم منیر نے نہایت دانشمندانہ حکمتِ عملی اور سفارتی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کا وقار بلند کیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مؤثر ریاست کے طور پر اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقتور عالمی قوتوں کا پاکستان میں اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت اور متحرک کردار ادا کیا ہے۔محمود حیات خان ٹوچی خان نے مزید کہا کہ بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی دوراندیش پالیسیوں کی بدولت پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنا، جس کے اثرات آج بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں