ای او ٹی او پروگرام کے اجراء کیلئے مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔
پروگرام کا باضابطہ آغاز بہت جلد ایک تعارفی سیمینار سے کیا جائے گا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد، ہویلیاں کے مابین “ایچ ون ٹیچ ون” (EOTO) پروگرام کے اجراء کے لیے مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔یہ معاہدہ متعدد مشاورتی اجلاسوں کے نتیجے میں طے پایا، جن کے دوران پروگرام کی حکمتِ عملی اور اغراض و مقاصد کو یونیورسٹی انتظامیہ اور اکیڈمک کونسل کے سامنے پیش کیا گیا، جس پر باہمی اتفاق رائے قائم ہوا۔اس اشتراک کے تحت ضلع بھر میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد سے الحاق شدہ 35 کالجز میں پروگرام کا نفاذ کیا جائے گا، جس کا مقصد طلبہ کو رضاکارانہ طور پر فروغِ خواندگی کی قومی کاوشوں میں شامل کرنا ہے۔پروگرام کا باضابطہ آغاز بہت جلد ایک تعارفی سیمینار سے کیا جائے گا۔