9

ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی) گورنمنٹ ہائی اسکول ہارون اباد کے ٹیچر طاہر سعید درس وتدریس کی طویل ذمہ داریاں نبھانے کے بعد ریٹائر

ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی)
گورنمنٹ ہائی اسکول ہارون اباد کے ٹیچر طاہر سعید درس وتدریس کی طویل ذمہ داریاں نبھانے کے بعد ریٹائر
تفصیلات گورنمنٹ ہائی سکول کے ٹیچر طاہر سعید کی ریٹائر منٹ کے موقع پر اسکول کے جملہ اسٹاف کی جانب سے طاہر سعید کے اعزاز میں الودائی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں اساتذہ اور دیگر کی شرکت
اس موقع پر رانا افتخار علی۔ٹیچر اسحاق۔ٹیچر احمد نواز۔ٹیچر ملک شفیق ۔ٹیچر عاصم۔ٹیچر وٹو صاحب۔ٹیچر خلجی صاحب۔قاری شفیق و دیگر ٹیچرز نے بطور استاد طاہر سعید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طاہر سعید شفیق استاد اور۔نفیس انسان تھے انہو۔ں نے اپنی ذہنی نفاست سے طالبعلموں کی بہترین نشوونما کی تعلیم کے زیور سے اراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز سے سچی محبت کابھی درس دیا انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
طاہر سعید نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ میں بھی اپکی محبتوں کو کبھی نہیں بھلا سکوں گا
اخر میں نیک تمناوں کے ساتھ انکو رخصت کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں