10

میرپورخاص (شاھدمیمن) ہراسانی کے باعث خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کے کیس میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا

میرپورخاص (شاھدمیمن) ہراسانی کے باعث خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کے کیس میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو مزید 5 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی میں ہراسانی کے باعث خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کے کیس میں گرفتار دو ملزمان لیکچرار عابد لغاری اور طالب علم عبدالرحمان جٹ کو کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر کامران ہالیپوٹو نے عدالت میں پیش کیا اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے لہٰذا ان کا ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا یاد رہے کہ اس کیس میں 3 ملزمان عبوری ضمانت پر آزاد ہیں جبکہ 2 گرفتار ہیں تمام ملزمان پر الزام ہے کہ ان کی جانب سے ہراسانی کے باعث میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری نے پستول سے فائر کر کے خودکشی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں