میرپورخاص (شاھدمیمن) ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کی جانب سے ناجائز تجاوزات کی آڑ میں ٹاؤن آفیسر ملک اویس احمد نے سبزی فروشوں کے ٹھیلے الٹ دیئے جبکہ کچھ ٹھیلے سبزی سمیت اپنی تحویل میں لے کر ٹاؤن کمیٹی میں منتقل کر دیئے-سبزی فروشوں شفیق احمد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہر میں شراب ،آئیس،گٹکا،مین پڑی،سفینہ،ماوا اور دیگر منشیات نہیں بیچتے بلکہ اپنے اور اپنے بچوں کے لیے حلال کی روزی کرتے ہیں پھر ہمارے ساتھ یہ ظلم و جبر کیوں کیا جا رہا ہے آخر کس کی فرمائش پر ہمیں بے روزگار کیا جا رہا ہے-ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے آئے روز تنگ کیا جا رہا ہے-ادھر ٹاؤن آفیسر ملک اویس احمد کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکزی راستے کو شہریوں کی آمدورفت میں آسانی کے لئے ون وے کیا گیا ہے سبزی فروشوں کو بار بار منع کرنے کے باوجود انہوں نے درمیان میں ٹھیلے کھڑے کر کے سارا راستہ تنگ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا-انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا عمل جاری رہے گا-دوسری جانب ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کو محنت کش دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ غریب شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے ان سے روزگار چھین رہے ہیں جو کہ قابل مزمت عمل ہے-ان کا مزید کہنا تھا کہ زیر تربیت ٹاؤن آفیسر ایک متنازع افسر بن گیا-انہوں نے کمشنر میرپورخاص ،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]