*مسلم لیگی وفد کی آصف معراج راجپوت کی سربراہی میں حیسکو کے چیف انجینئر فیض اللہ ڈاہری سے ملاقات*
میرپورخاص (شاھدمیمن)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر بشیر احمد میمن کی ہدایت پر مسلم لیگی وفد نے آصف معراج کی سربراہی میں حیدرآباد میں حیسکو کے چیف انجینئر فیض اللہ ڈاہری سے ملاقات کی۔ملاقات میں حیدرآباد، میرپورخاص، ہالہ، نواب شاہ، ٹھٹہ اور دیگر شہروں میں حیسکو کی کارکردگی، بجلی کی فراہمی، لوڈشیڈنگ اوورلوڈنگ اور ٹرانسفارمرز کی خرابی جیسے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، تاہم حیسکو کی مثبت کاوشوں کی بھی تعریف کی۔حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے یقین دہانی کرائی کہ حیدرآباد سمیت تمام اضلاع میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے، شکایات کے فوری ازالے اور ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر آصف معراج راجپوت، نائب صدر راؤ محمد اسلم، ضلع حیدرآباد کے صدر کلیم شیخ، ضلع نواب شاہ کے جنرل سیکرٹری سلیم شیخ اور ضلع ٹھٹہ کے صدر عباس عطائی سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے، جنہوں نے اپنے علاقوں کے مسائل تفصیل سے پیش کیے اور حل کی یقین دہانی حاصل کی
ہارون آباد/ قصور زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے سماجی شخصیات اور مخلوق خدا کی
چشتیاں شریف وطن عزیز سے محبت الفت اور وفاداری کا حقیقی اندازہ بیرون ملک ہوتا ہے لیکن جب انسان
چشتیاں شریف مظلوم لبنانیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جارحیت کا رک جانا خوش آئند ہے اسرائیل نے پوری
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں سالانہ امتحانات میں نقل کروانے والے گروہ کے دو اہم سرگنہ گرفتار
*امت محمدی کے 4,900,070,000 لوگ بغیر حساب جنت میں داخل ہوں گے ہفتہ 18 اپریل 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا