7

میرپورخاص (شاھدمیمن) یتیم بچوں کی فلاح اور حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ کھیل و امور نوجوانان

میرپورخاص (شاھدمیمن) یتیم بچوں کی فلاح اور حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام “اورفنیج کپ” کے تحت سویٹ ہوم اسپورٹس چیمپئن شپ شاندار انداز میں منعقد کی گئی جس میں سوئیٹ ہوم میرپورخاص اور سوئیٹ ہوم عمرکوٹ میں زیر کفالت بچوں نے حصہ لیا شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں کرکٹ انڈر 10 اور انڈر 15 میں سویٹ ہوم عمرکوٹ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ فٹبال میں عمرکوٹ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی اور میرپورخاص دوسرے نمبر پر رہی،100 میٹر ریس میں میرپورخاص کے یوسف نے پہلی عمرکوٹ کے لیاقت نے دوسری اور میرپورخاص کے احمد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسپون ریس میں میرپورخاص کے عبد الرافع پہلے،اور محمد حسین دوسرے جبکہ عمرکوٹ کے علی زماں تیسرے نمبر پر رہے،رسہ کشی میں میرپورخاص نے میدان مارا جبکہ روپ اسکیپنگ میں میرپورخاص کے محمد رضا پہلے اور عبدالرحمن دوسرے نمبر پر رہے تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر میرپورخاص جلال الدین مہر تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل سومرو،پرنسپل پبلک اسکول عمران احمد لاڑک، محمد بخش کپری،واحد حسین پہلوانی،فیصل خان زئی,ڈائریکٹر سوئیٹ ہوم عمرکوٹ ذوالفقار علی سمیجو،ڈائریکٹر سوئیٹ ہوم میرپورخاص منظور ڈیتھو،عبدالسلیم خان،پرویز مری،ملک اقبال،رضی انصار،سلیم بلوچ،وسیم الدین،مجید بلوچ،ناصر بلوچ،محمد احسن،انوارالحق،امجد سومرو اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر کمشنر جلال الدین مہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں اعتماد، نظم و ضبط اور ٹیم ورک پیدا کرتے ہیں ایسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے اور حکومت سندھ اس طرح کی سرگرمیوں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرواشدیو مالہی نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد یتیم بچوں کو کھیلوں کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ “پلے فار اے کاز، سپورٹ آرفنز” کے پیغام کے تحت یہ سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ بچوں میں خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو فروغ دیا جا سکے تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں یتیم بچوں کے لیے امید اور خوشی کا ذریعہ بنتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں