بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سرکٹ ہاؤس بھکر کا دورہ کیا اور زیر تعمیر امور بارے ہدایات جاری کیں۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکٹ ہاؤس بھکر کی تعمیر کا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہےجبکہ باقی ماندہ کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نےجاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ بقیہ تعمیراتی کام کو جلد ازجلد معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ بہترین انداز میں مکمل ہو سکے۔
6









