9

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے تھانہ اربن ایریا کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے تھانہ اربن ایریا کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈی پی اوسرگودہا محمد صہیب اشرف اور ایس پی انویسٹیگیشن عمران عباس بھی موجود تھے۔
اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ نئی عمارت سے شہریوں کو بہتر اور فوری پولیس سروسز کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں پیشہ ورانہ مہارت اور خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے۔آر پی او نے عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں