عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ضلع عمرکوٹ کے گاؤں غلام حسین برگری میں قائم گورنمنٹ اسکول بدانتظامی اور اساتذہ کی غیر حاضری کا شکار، بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق
تفصیلات کے مطابق گاؤں غلام حسین برگری کے گورنمنٹ اسکول میں گزشتہ ایک سال سے اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول میں تعینات دو اساتذہ میں سے صرف ایک استاد باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، جبکہ دوسرا استاد طویل عرصے سے غیر حاضر ہے۔
حیران کن طور پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے بھی تاحال اسکول کا دورہ نہیں کیا، جس سے تعلیمی نظام پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اساتذہ کی کمی اور غفلت کے باعث معصوم بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور ان کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔
مزید برآں اسکول میں بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے، نہ بچوں کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر موجود ہے اور نہ ہی اساتذہ کے لیے مناسب انتظامات، جس کے باعث بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
اہلِ علاقہ نے حکومت سندھ، وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور سماجی شخصیت سید ساجد شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور غفلت برتنے والے اساتذہ و متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
6









