اسلام آباد بھنڈارا ہاؤس میں آل مائنارٹیز لنچ پارٹی، اہم شخصیات کی شرکت
عمرکوٹ ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) رکن قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈارا کی رہائشگاہ بھنڈارا ہاؤس میں آل مئنارٹیز لنچ پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف برادریوں اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران مہمانوں نے مل کر لنچ کیا اور ایم این اے اسفندیار بھنڈارا سے پُرخلوص ملاقات بھی کی، جس میں سیاسی، سماجی اور باہمی ہم آہنگی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار بھنڈارا نے کہا کہ ملک میں مذہبی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات نہایت اہمیت کی حامل ہیں، جو مختلف برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ شرکاء نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی معاشرے میں امن، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر نواز لیگ کی ایم این اے نیلم کماری بھی موجود تھیں۔









