11

*کراچی کو حق دو‘ کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے، ان کو سِیل کر دیں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب*

*کراچی کو حق دو‘ کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے، ان کو سِیل کر دیں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب*

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ’کراچی کو حق دو‘ کے بینرز لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اس چیز پر غور کر رہا ہوں کہ جو دکاندار اس طرح کے بینرز بنائیں گے ان کو سِیل کریں گے۔

تقریب سے خطاب میں میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ویجیلنس اسکواڈ کے لیے 20 الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا اعلان کیا اور شہر کے انفرااسٹرکچر کے تحفظ اور گرین انرجی کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا عندیہ دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ وارڈنز کو پروٹوکول ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب انہیں ویجیلنس اسکواڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے، میرے ساتھ کوئی وارڈن نہیں چلتا، تمام وسائل شہر کی خدمت کے لیے استعمال ہوں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ویجیلنس اسکواڈ وال چاکنگ، غیر قانونی پوسٹرز و بینرز، گرل کاٹنے، اسٹریٹ لائٹس چوری کرنے اور شہر کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والے عناصر پر نظر رکھے گا جبکہ پلوں کے نیچے اور دیگر مقامات پر نشہ کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں