56

حکومتِ پاکستان اور بلخصوص حکومتِ سندھ کی توجہ درکار ھے*

*حکومتِ پاکستان اور بلخصوص حکومتِ سندھ کی توجہ درکار ھے*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) پاکستان اور بلخصوص کراچی کی تاجران نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سے بے پناہ ناجائز فائدہ اٹھارہی ھے ، چند ہفتوں قبل وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیٹرول کے نرخ بڑھائے تھے چند دنوں بعد انھوں نے دو بار کمی بھی کیں لیکن کراچی کے تاجران نے زائد پیٹرول قیمت پر جو پہلے پہل نرخ بڑھائے تھے وہ تاحال جاری ہیں بلکہ روز بروز اس میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔ اس وقت کراچی شہر بھر میں ایسی کوئی اشیاء نہیں جس میں نرخ نہ بڑھائے گئے ھوں اور روازنہ کی بنیاد پر اس میں اضافہ نہ ہورہا ھو گویا مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ھے کہ جینا محال ہوگیا ھے۔ آخر ریاست ھے ؟؟ کہاں نہ حکومتی رٹ؟؟ کہیں نظر نہیں آرھی ھے اور نہ ہی اداروں کی جانب سے گرفت۔ ایسا لگتا ھے پاکستان اور صوبہ سندھ اور خاص طور پر کراچی شہر تاجران مافیاء کے ہاتھوں یرغمال بنادیا ھے۔ کمشنر کراچی سمیت تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، آئی جی و ڈی آئی جیز سمیت میئر کراچی اور وزیراعلیٰ گہری نیند سورہے ہیں۔ ریاست اور حکومتی نظام اس طرح نہیں چلتے کہ جس طرح آج کے دور میں چل رھے ہیں۔ کمشنر نرخ نامہ کی فہرست پر نہ کل عمل کرتے تھے اور نہ ہی آج عمل کر رھے ہیں انکے اسٹاف کی بےپناہ رشوت کمیشن لوٹ مار نے کمشنرز سمیت دیگر اداروں کی اہمیت خوف اور اختیارات کو ملیا میٹ کرکے رکھ دیا ھے۔ یہی وجہ ھے کہ کراچی کے عوامی حلقے اس جمہوریت کو رد کرتے ہوئے کراچی کو آزاد خودمختار شہر بنانے کا شدید مطالبہ کر رھے ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں