میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ): کشمیر کلاتھ ہاؤس کے اونر کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ، معزز مہمانوں کی شرکت میلسی کے معروف تاجر اور کشمیر کلاتھ ہاؤس کے اونر شیخ حاجی سعید احمد کے صاحبزادے شیخ احسن کے دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس خوشی کے موقع پر معزز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے دولہا اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔تقریب میں مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول نگر ارسلان خان خاقوانی شریک ہوئے، جبکہ نائب امیر ضلع جماعت اسلامی ظفر احمد، نائب امیر ضلع جماعت اسلامی طاہر باجوا، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع بہاول نگر محمد خان، عتیق الرحمن اور جماعت اسلامی تحصیل میلسی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ناصر کھوکھر بھی شریک ہوئے۔مہمانوں کی پرتکلف تواضع کی گئی اور تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]