میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ):اے بی ایل بینک کے ملازم مشتاق احمد عاربی،محمد عمران عاربی منیجر اے بی ایل بنک دنیا پو کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معززینِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر مولانا ذکائاللہ مسعود نے کہا کہ نیک اولاد ماں باپ کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہے، جو ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے درجات کی بلندی کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی خدمت، اطاعت اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا اولاد کی بنیادی ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت نبھانا چاہیے۔مولانا ذکائاللہ مسعود نے مزید کہا کہ دنیا فانی ہے اور ہر ذی روح نے ایک دن اللہ کے حضور پیش ہونا ہے، اس لیے ہمیں اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے چاہئیں تاکہ آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
تقریب کے اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی،تقریب میں محمد رفیق عاربی،محمد ریاض عاربی،قاری محمد افضل عاربی،محمد یسین عاربی،ممتاز احمد،ارشاد احمد،محمد جاوید،حاجی فیاض احمد۔
ساجد نواز عاربی،سمیت سیاسی و سماجی لوگوں نے شرکت کی۔
اسرائیل میں ایک صہیونی خاتون کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
حکومتِ پاکستان اور بلخصوص حکومتِ سندھ کی توجہ درکار ھے*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
دل دہلا دینے والا منظر — یہ ہے وہ بیٹی جسے بے دردی سے قتل کیا گیا
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے