ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیاجا رہا ہے اب جو بھی مذاکرات ہوں گے مکمل جنگ بندی کےلیے ہوں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پیغامات کا تبادلہ گزشتہ اتوار سے جاری ہے۔ ہمیں پاکستان کے ثالثوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اور ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ ایران مذاکرات کے تسلسل میں آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا.