11

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس میونسپل آفیسر راجہ ظہور احمد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس میونسپل آفیسر راجہ ظہور احمد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انہوں نے ضلع خوشاب میں اپنی تعیناتی کے دوران اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مؤثر اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں عوامی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئی۔
انہوں نے کہا کہ ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ضلع خوشاب اور بالخصوص علاقہ تھل کے مکینوں کی جانب سے ملنے والی عزت، احترام اور اپنائیت ان کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے، جس پر وہ تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی بے پایاں محبتوں، خلوص اور مروت کے ہمیشہ مقروض رہیں گے اور انشاء اللہ یہ پیار و محبت کا رشتہ آئندہ بھی اسی طرح قائم و دائم رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہرآباد میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک طاہر رضا بگھور ایڈووکیٹ، سینئر صحافی ایم نوردین اور سماجی کارکن رانا محمد عارف کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا۔
راجہ ظہور احمد نے مزید کہا کہ جب بھی انہیں ضلع خوشاب آنے کا موقع ملتا ہےتو ہمیشہ عوام کی طرف سے سدا بہار اپنائیت کا احساس ہوتاہے۔ انشاءاللہ یہاں کےلوگوں کے ساتھ اپنے تعلق اسی طرح سے استوار رکھیں گے اور علاقے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات اور مشاورت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھور،ایم نوردین اور رانا محمد عارف نے ضلع خوشاب کے لیے راجہ ظہور احمد کی بطور ٹی ایم او خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہااور ان کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں