15

وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔شازیہ جدون

وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔شازیہ جدون

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کو روکنے میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا۔ممبر صوبائی اسمبلی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے شازیہ جدون نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے اور کشیدگی کم کرنے میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کے مثبت اور مصالحتی کردار کو سراھتی وں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی دانشمندانہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ نہ صرف پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ اگر نیت اور قیادت مخلص ہو تو ایک ملک عالمی سطح پر امن کا سفیر بھی بن سکتا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے شازیہ جدون نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت نے عالمی سطح پر ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا جو قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھیں اور اللہ تعالٰی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں