لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)لیڈیز کلب جناح باغ لاہور میں معروف شاعرہ ثمینہ سید مرحومہ کی یاد
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)لیڈیز کلب جناح باغ لاہور میں معروف شاعرہ ثمینہ سید مرحومہ کی یاد میں ایک محفل منعقد کی گئی. جس میں ثمینہ سید مرحومہ کو ہدیہ تبریک پیش کیا گیا محترمہ ڈاکٹر پروین خان، عنبرین فاروق، صفیہ اسحاق، روبینہ شاہین اور شفق مصطفی ا جو کہ انتظامیہ میں شامل ہیں اس تقریب کو کامیاب بنانے میں بھرپور ساتھ دیا صدارت سلمہ اعوان نے کی۔ مہمان گرامی میں مسرت کلا نچوی ، نیلم احمد، بشیر بلقیس ریاض شاہین ا شرف شاہین زیدی نازیہ بٹ قرالعین شعیب عطرت بتول ڈاکٹر فضیلت بانو سیدہ شوال رضا اور نوشین نقوی کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی اور ثمینہ سید کے حوالے سے یادیں اور باتیں شیئر کیں اور ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔کنول بہزاد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔