میلسی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
میلسی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ رات کے اوقات میں ایک طرف مچھروں کی بہتات نے لوگوں کو بے حال کر رکھا ہے تو دوسری جانب مسلسل بجلی کی بندش نے سونے تک کو مشکل بنا دیا ہے۔
شدید حبس اور گرمی میں پنکھوں کے بند ہونے سے گھروں میں قیام عذاب بن چکا ہے، جبکہ مچھروں کی بھرمار کے باعث شہری رات بھر جاگنے پر مجبور ہیں۔ خاص طور پر بچے، بزرگ اور بیمار افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور مچھر مار سپرے کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ عوام کو اس دوہری اذیت سے نجات مل سکے جبکہ تحصیل پارک اور اس کے اطراف میں بھیڑ بکریاں اور۔گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے ڈینگی مچھر اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہے