November 17, 2026

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد سکھر کے عہدیداران کا شاندار دورہ، دکانداروں نے بھرپور

Screenshot_2026-04-15_170752

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد سکھر کے عہدیداران کا شاندار دورہ، دکانداروں نے بھرپور استقبال کیا غریب آباد کے مرکزی بازار میں شاپ کیپر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے دورہ کیا، جہاں دکانداروں سے ملاقاتیں کی گئیں۔ اس موقع پر دکانداروں کی جانب سے عہدیداران کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے محبت اور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔دورے کے دوران اس بات کو سراہا گیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے بازار میں سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے بہترین انتظامات کیے گئے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئی اور عوام کو سہولت میسر آئی۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی اصغر آرائیں، چیئرمین حاجی ریاض کھوکھر، صدر عبد الرشید قریشی، جنرل سیکریٹری حاجی خلیل قادری، خزانچی حاجی معین میمن، سینئر نائب صدر نثار احمد دایو، نائب صدر حاجی غلام رسول، حاجی عارف، جوائنٹ سیکریٹری عبد الرحمن عباسی، پریس سیکریٹری حاجی یسین قریشی، آفس سیکریٹری عمران ملک سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
دکانداروں نے اس موقع پر شاپ کیپر ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل اور بازار کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر عبد الرشید قریشی نے کہا کہ شاپ کیپر ایسوسی ایشن تاجروں کی خدمت اور بازار کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کیے گئے انتظامات ٹیم ورک اور عزم کا نتیجہ ہیں، آئندہ بھی دکانداروں کے تعاون سے مزید بہتری کے اقدامات کیے جائیں گے۔