November 17, 2026

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد

Screenshot_2026-04-15_170501

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس پہلے اسپیشل ایف آئی اے کورٹ منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم اسپیشل ایف آئی اے کورٹ نے کیس دوبارہ نیب کورٹ کو واپس بھیج دیا۔ احتساب عدالت سکھر کے جج غلام یاسین کولاچی نے ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت میں سید خورشید احمد شاہ، زیرخ شاہ، ٹھیکیدار اکرم پٹھان، رحیم بخش اعوان، ثاقب اعوان اور دیگر ملزمان اپنے وکلاء قربان ملاڻو، محفوظ اعوان اور مکیش کارڑا کے ہمراہ پیش ہوئے۔وکیلِ صفائی کے مطابق یہ ریفرنس 19 کروڑ روپے کا ہے اور اسے صوبائی اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ وکیل سید خورشید احمد شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد نیب اس ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں رکھتا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس کو ایف آئی اے منتقل کیا جائے۔
عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد کیس دوبارہ ایف آئی اے کی اسپیشل کورٹ کو منتقل کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔